(ایجنسیز)
نیویارک… این جی ٹی…سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دِکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں لیکن اس نوجوان کے لئے تو یہ کام بس بچوں کا ایک کھیل ہے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والا روز کیلی نامی یہ منچلا سائیکل چلاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز اور
شاندار کرتب دکھاتا ہے کہ دیکھنے والے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیتے ہیں۔سائیکل پر بیٹھے بیٹھے ا نتہائی مہارت سے توازن برقرار رکھتے ہوئے ایک دیوار سے دوسری دیوار پھلانگنی ہو یا سائیکل کو ہوا میں اچھالنا ہو کیا مجال جو یہ صاحب ذرا سا بھی لڑکھڑائیں یا گرجائیں۔